نیب نے بلوچستان میں ڈیمز اور سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا
جعلی ہائوسنگ سکیم کے مالک اور لوکل گورنمنٹ کے ایس ڈی او سمیت محکمہ سپورٹس، بی اینڈ آر، آبپاشی کیخلاف مبینہ کرپشن کی انکوائریز کا فیصلہ بلوچستان میں پانی، صحت عامہ، تعلیم سمیت کسی بھی مفاد عامہ کے منصوبوں میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی جی نیب بلوچستان کا ریجنل بورڈ اجلاس سے خطاب
بدھ 18 جولائی 2018 18:29
(جاری ہے)
بد نیتی کی بنیاد پر نظر ثانی کرکے منصوبے کی لاگت بھی بڑھائی گئی جس سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا۔اجلاس کو ضلع ژوب میں سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر میں محکمہ سپورٹس اور بی اینڈ آر کے افسران کی کروڑوں کی مبینہ کرپشن کی بابت آگاہ کیا گیا،حسن گارڈن ہائوسنگ سکیم میں عوام الناس سے کروڑوں روپے کے فراڈ جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ایس ڈی او عبدالنبی جتک کے ذرائع آمدن سے زائد کروڑوں کے اثاثوں کی بھی انکوائری کی منظور ی دے دی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان مراز محمد عرفا ن بیگ نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام قلت آب ، صحت عامہ، کھیل اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں چند افراد کی کرپشن کی وجہ سے زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ قومی احتساب بیورو ان تمام کرپٹ افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیگا جنہوں نے عوام سے پینے کے پانی سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات اپنے مفادات کی بھینٹ چڑھادی ہیں۔انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ نیب کا ساتھ دیں اورایسے تمام منصوبوں کی نشاندہی کریں جن میں کرپٹ عناصر نے ان کے حقوق کا تحفظ کرنے کے بجائے کرپشن کا بازار گرم کر کے انہیں ان کے آئینی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نے پانی کی قلت کے مسئلے کو تشویشناک قرارد یتے ہوئے نیب افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ پانی اور صحت عامہ کے منصوبوں سے متعلق شکایات پر فوری کاروائی کر یں تاکہ کرپٹ عناصر کی بیخ کنی کر کے عوام کو بد عنوانی کی بھینٹ چڑھنے والے مفاد عامہ کے منصوبوں کے ثمرات سے مستفید کیا جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.