Live Updates

نواز شریف کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، اس نے ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی،

نواز شریف کروڑوں لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں ، شہباز شریف کی روز نیب میں طلبی ہوتی ہے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 18:32

نواز شریف کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، اس نے ایک پیسے کی کرپشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، نواز شریف نے ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی، نواز شریف کروڑوں لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں ، شہباز شریف کی روز نیب میں طلبی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے 1پیسے کی کرپشن نہیں کی، جج نے فیصلے میں لکھا ہے کہ کرپشن ثابت نہیں ہوئی، استغاثہ کا کوئی ثبوت کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا، عمران خان کی تقریر کو بند کرنا چاہیے، نواز شریف کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، 25جولائی کو ووٹر گھروں سے نکلیں گے ، شہباز شریف کی روز نیب میں طلبی ہوتی ہے، نواز شریف کروڑوں لوگو کے دلوں میں رہتے ہیں، پنامہ لیکس میں نواز شریف کا نام نہیں تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات