جون2018 سے ابتک 11افغان صحافی اور میڈیا ورکرز ہلاک ہوئے،افغان صحافی سیفٹی کمیٹی

بدھ 18 جولائی 2018 18:32

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) افغان صحافی سیفٹی کمیٹی نے کہا ہے کہ جون سے لے کر اب تک 11افغان صحافی اور میڈیا ورکرز ہلاک ہوئے ہیں، 2018کی پہلی ششماہی افغان صحافیوں کے لئے خون ریز رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صحافی سیفٹی کمیٹی نے کہا ہے کہ جون سے لے کر اب تک 11افغان صحافی اور میڈیا ورکرز ہلاک ہوئے ہیں، 2018کی پہلی ششماہی افغان صحافیوں کے لئے خون ریز رہی ہے۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس پہلی ششماہی افغان میڈیا کے لئے خون سے رنگین رہی ہے۔افغان صحافی سیفٹی کمیٹی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران رپورٹنگ کرتے ہوئے مختلف واقعات میں 11افغان صحافی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ 2018ابھی تک افغان میڈیا کے لئے کسی بھی اچھی خبر کا باعث نہیں بن سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :