بھارت، 21سالہ روسی خاتون سیاح کو اغوا کر کے گینگ ریپ کرنے والے 6افراد گرفتار

خاتون کے چہرے ، ہاتھ پر کاٹنے اور جسم کے اوپری حصے پر زخموں کے نشانات موجود ہیں، میڈیکل رپورٹ

بدھ 18 جولائی 2018 18:37

چنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) بھارتی شہر چنائے میں روس کی 21سالہ خاتون سیاح کو اغوا کر کے گینگ ریپ کرنے والے 6افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، خاتون کو سروس اپارٹمنٹ میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا، روسی خاتون کے چہرے ، ہاتھ پر کاٹنے اور جسم کے اوپری حصے پر زخموں کے نشانات موجود ہیں۔ معروف بھارتی روز نامہ ٹائمز آف انڈیا کلے مطابق بھارت کے شہر چنائے میں 21 سالہ روسی خاتون سیاح کو نشہ دے کر گینگ ریپ کرنے والے 6 مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ٹائمز آف انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ روسی خاتون چنائے میں واقع ایک مندر کی سیاحت کے لیے آئی تھیں تاہم انہیں سروس اپارٹمنٹ میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد تفتیش کاروں نے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے خاتون کے ساتھ ریپ کی تصدیق کردی۔پولیس نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی خاتون کے چہرے اور ہاتھ پر کاٹنے اور جسم کے اوپری حصے پر زخموں کے نشانات موجود ہیں۔

اس حوالے سے زیر حراست ایک ملزم نے بتایا کہ وہ روسی خاتون کے ہمراہ مندر اور آشرام آیا اور خاتون کے کہنے پر ہی اس کے اپارٹمنٹ میں چند دن گزارے۔ملزم کا کہنا تھا کہ روسی خاتون نے ہفتے کی رات کو اپنے اپارٹمنٹ میں بلایا اور باہمی راضی مندی سے جنسی تعلقات قائم کیے تاہم پیر کے روز جب وہ ضروری سامان لے کر واپس اپارٹمنٹ آیا تو خاتون کو بہیوش پایا۔

واضح رہے کہ 23 جون کو چنائے میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی مہم کے تحت اسٹریٹ ڈرامہ پیش کرنے والی 5 خواتین سماجی کارکنوں کو مسلح افراد نے اغوا کیا، جبکہ انہیں جنگل میں لے جا کر گینگ ریپ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔3 اپریل 2017 کو جرمنی کی خاتون سیاح نے بھارتی پولیس کو بتایا تھا کہ اتوار (2 اپریل)کو ریاست تامل ناڈو کے سیاحتی شہر ماملاپورم کے ایک نجی بیچ ریزورٹ میں 2 افراد انہیں کھینچتے ہوئے سنسان مقام پر لے گئے اور ریپ کا نشانہ بنایا۔گذشتہ سال دسمبر میں ایک جاپانی سیاح خاتون جبکہ 2014 میں ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی بھارت میں جنسی ہوس کا نشانہ بن چکی ہیں۔