دیپالپور، دوموٹر سائیکلوں کی ٹکر سے دو افراد ہلاک،تین شدید زخمی

بدھ 18 جولائی 2018 18:47

دیپالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) دیپالپور میں دوموٹر سائیکلوں کی ٹکر سے دو افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ۔۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک شیر کا بالا کا محمد عارف اپنی بیوی سمیرا بی بی کے ہمراموٹر سائیکل پر آ رہا تھا کہ چک ستگھرہ کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے چک شیر کا بالا کا محمد عارف اپنی بیوی سمیرا بی بی ہلاک ہو گئے ،دوسرے موٹر سائیکل کے تین نوجوان شدید زخمی ہو گئے ان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :