خیبرپختونخواتیل وگیس کے ذخائر سے مالامال صوبہ ہے،انجینئرسید ظفرعلی شاہ
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی ضروریات میں11فیصداورگیس کی مجموعی پیداوارمیں50فیصدحصہ خیبرپختونخواکاہے توانائی کے شعبے میں صوبائی خزانے میں سالانہ اربوں روپے کی آمدن ہورہی ہے،سیکرٹری توانائی وبرقیات کاطلبہ کے گروپ کولیکچر
بدھ 18 جولائی 2018 18:59
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارانہوں نے انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورمیں زیرتعلیم ایم ایس انرجی منیجمنٹ اینڈ سسٹین ایبلٹیMS Energy Management & Sustanabilyکے طلباء وطالبات کے گروپ کو توانائی کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے دیئے گئے لیکچر کے دوران کیا ۔
اس موقع پر خیبرپختونخواآئل اینڈ گیس کمپنی لمٹیڈ(کے پی اوجی سی ایل) کے چیف ایگزیکٹوانجینئررضی الدین ،یو ایس پاکستان سنٹرآف ایڈوانس سٹڈیز ان انرجی کے کارپوریٹ Engagement سپیشلسٹ عامر یاسر بھی موجودتھے۔سیکرٹری توانائی نے انجینئرنگ کے طلبہ کو توانائی کے شعبوں میں مختلف پہلوئوں اوراپنے تجربات سے آگاہ کیا۔۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں یومیہ تیل کی ضروریات6لاکھ بیرل ہے جبکہ خیبرپختونخوا1لاکھ بیرل پیداکررہاہے جوکہ ناکافی ہے اورمجبوراً ہمیں اربوں ڈالرزکے عوض پیڑولیم مصنوعات درآمد کرنی پڑرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کی معاشی صورتحال کی بہتری میں تیل وگیس کے شعبے کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں اس وقت پن بجلی کی پیداوارکیلئی30 میگاواٹ کی گنجائش موجود ہے جن کو ہم بروئے کارلاکرملک کو موجودہ توانائی کے بحران سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ دلاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ توانائی وبرقیات ہائیڈل کے ساتھ ساتھ تیل وگیس سمیت متبا دل انرجی کے وسائل پر بھی کام کررہاہے جن میں شمسی توانائی ،ونڈانرجی اورسالڈ ویسٹ انرجی کے ذخائرشامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے اب بھی ہمیں بہت کچھ کرناہے انہوں نے کہا کہ محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوا وفاقی محکموںنیپرا،سی پی پی،پی پی آئی بی،منسٹری آف واٹر،اوگرہ کے باہمی تعاون سے توانائی کے شعبے میں کام کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں بجلی کی پیداوارکے لئے محکمہ پیڈواورتیل وگیس کی پیداوارکے لئے کے پی اوجی سی ایل کام کررہے ہیں۔ انہوں نے توانائی کے شعبے میں تحقیق اورکپسٹی بلڈنگ پر زوردیتے ہوئے بتایا کہ ریسرچ کی مد میں گرانٹ رکھی گئی ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں ماہرین کی ٹیم تیارکی جائے جواس اہم شعبے کو مزید ترقی دے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.