اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر کیخلاف چیف الیکشن کمشنرکو بھیجے جانے والے ریفرنس پرآزاد کشمیر ہائیکورٹ نے عبوری حکم امتناعی جاری کر دیا

بدھ 18 جولائی 2018 18:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی طرف سے اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر چودھری محمد یٰسین کیخلاف چیف الیکشن کمشنرکو بھیجے جانے والے ریفرنس پرآزاد کشمیر ہائیکورٹ نے عبوری حکم امتناعی جاری کر دیا ،عدالت عالیہ نے سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر چودھری محمد یٰسین نے اپنے خلاف سپیکر اسمبلی کی جانب سے ریفرنس چیف الیکشن کمشنر کو بھیجے جانے پرآزاد کشمیر ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی ،چودھری محمد یٰسین کی جانب سے ممتاز قانون دان خالد رشید چودھری نے کیس کی پیروی کی ،عدالت نے اگلی تاریخ پیشی تک کو سٹیٹس جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔