Live Updates

تحریک انصاف اس ملک کے نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ہے،ضلعی ناظم اعلیٰ لیاقت سابق ایم این اے ڈاکٹر عمران

بہتر کارکردگی کی بنیاد پر خیبرپختونخوا میں دوبارہ اور پورے ملک بھاری مینڈیٹ حاصل کرینگے ،تحصیل ناظم نوشہرہ احدخٹک

بدھ 18 جولائی 2018 19:02

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) ضلعی ناظم اعلیٰ لیاقت خٹک سابق ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک اورتحصیل ناظم نوشہرہ احدخٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اس ملک کے نوجوانوں کے لئے امید کی کرن ہے کیونکہ تحریک انصاف نے نوجوانوں کیلئے جو اقدامات اٹھائیں ہیںان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، تحریک انصاف 2018 کے انتخابات اپنی بہتر کارکردگی کی بنیاد پر خیبرپختونخوا میں دوبارہ اور پورے ملک میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ حکومت بنائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرپیائی میں رضاسعید بابر کی رہائشگاہ پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رضا سعید بابر ، ضلعی ممبر شوکت نذیر، تحصیل ممبر اقبال اختر، ہاشم بابر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی سابق حکومت نے جتنے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے تھے اس کی صوبے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی تحریک انصاف صوبے کے عوام کی تعاون سے 2018 کے انتخابات میں تاریخ رقم کرنے جارہی ہے اور خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار تحریک انصاف دوبارہ اس صوبے میں حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کی ترقی کے لیے اتنے اہم معاہدے کئے ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکن تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں اور خیبرپختونخوا کے غیور کارکنوں نے ہمیشہ ہر ریلی ہر جلسے میں اپنی قوت کابھر پور مظاہرہ کیا جو نہ صر ف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بلکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے۔پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت صوبے میںصنعتی انقلاب کے ذریعے صوے سے بے روزگاری ، توانائی اور اقتصادی بحران کا خاتمہ کرکے معاشی انقلاب برپا کرنے جاری ہے سی پیک خیبرپختونخوا میں گیم چینجر ثابت ہوگاآنے والا دور پی ٹی آئی کا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات