اسلام ،مذہب اور تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں کا دور گزر چکا ،آئندہ دور لالٹین و سرخ جھنڈے کا ہے،قیصر ولی و دیگر

بدھ 18 جولائی 2018 19:02

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے 21کے نامزد امیدوار قیصر ولی خان اور صوبائی جائنٹ سیکرٹری نثار خان نے کہا ہے کہ اسلام ،مذہب اور تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں کا دور گزر چکا ہے،آئندہ دور لالٹین اور سرخ جھنڈے کا ہے، عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے،ہم نے اپنے دور اقتدار میں نامساعت حالات کے باوجود بونیر میں وہ میگا پراجیکٹ کئے ہیں جو تاحال کسی نے نہیں کئے ہیں ،کار کردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے،پختون قوم بیدار ہوچکی ہے، ان کے جذبے جوان ہیں ،25تاریخ کو یہ قوم ایک بار پھر لالٹین اور سرخ جھنڈے کو منتخب کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے باجکٹہ میں ایک پروقار شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہزادہ ،حکیم زادہ،شکیل زادہ ،قیوم زادہ اور بختی راج خان کے قیادت میں مختلف سیاسی جماعتوں کے درجنوں افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔قیصر ولی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام ،مذہب اور تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں کا دور گزر چکا ہے،ایم ایم اے کا مقصد اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد اور کرسی کا حصول ہے،مگر اس بار ایم ایم اے میں شامل پارٹیاں جو کسٹم چور کی حیثیت رکھتی ہے،مگر پھر بھی کسٹم چور کے علاوہ ایک اور چیز ہے جسے کٹ کہتی ہے اور وہ سکرائپ کے علاوہ کسی اور چیز کی کام نہیں آتی،25جولائی کے بعد ان پارٹیوں کو سکرائپ کی طرح ڈالیں گے،یہاں کے عوام کو حقیقی معنوں میں پختونوں کی نمائندگی کا حق دلا کر عوام کی خوشحالی اور یہاں کے ترقی کیلئے کام کریں گے،ان کے علاوہ تقریب سے یونین کونسل گاگرہ کے صدر عبدالقہار عرف بابونے بھی خطاب کیا اور نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کر کے ان کی شمولیت کو آئندہ الیکشن میں جیت کیلئے پہلا قدم قرار دیا،آخر میں شمولیت کرنے والوںکو پارٹی ٹوپیاں پہنائی گئیں۔