عام انتخاب میں کامیاب ہوکر حلقہ کے مسائل حل کروں گی، مہرین انور راجہ

بدھ 18 جولائی 2018 19:09

عام انتخاب میں کامیاب ہوکر حلقہ کے مسائل حل کروں گی، مہرین انور راجہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ عام انتخاب میں کامیاب ہوکر حلقہ کے مسائل حل کروں گی پارٹی نے مجھے عام انتخاب کے لئے ٹکٹ دیا ہے ، عام انتخاب میںبھر طریقہ سے حصہ لوں گی ، حلقہ این اے 57میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شاہدخاقان عباسی کے چھوڑے ہوئے منصوبے مکمل کروں گی، ماضی میں اس حلقہ کے عوام مسائل کے حل کے لئے کچھ نہیں کیا گیالیکن اب یہاں کے عوام کے مسائل تیزی سے حل ہو ں گے اور ان کے دکھوں کا مداوا ہوگا ،عوام 25جولائی کو تیر مہر لگا ئیں ، بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے لے کر چلیں گے، عام انتخاب میں تیر ہی سب سے آگے ہوگا ، پیپلزپارٹی ایک پھر ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر ے گی