بھارت کا انگلینڈ کیخلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی 3میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان

روہت شرما ڈراپ، کلدیپ یادیو پہلی بار سکواڈ میں طلب، جسپریت بمرا کی شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی

بدھ 18 جولائی 2018 19:09

بھارت کا انگلینڈ کیخلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی 3میچز کیلئے ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی)کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی تین میچوں کیلئی18رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین روہت شرما کو ڈراپ کر دیا گیا، نوجوان سپنر کلدیپ یادیو لمیٹڈ اوورز کرکٹ میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، فاسٹ بائولر جسپریت بمرا کو انجری مسائل کے باوجود سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔

(جاری ہے)

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم اگست سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ویرات کوہلی، نائب کپتان اجنکیا راہانے، شیکھر دھون، لوکیش راہول، مرلی وجے، چیتشور پوجارا، کرن نائر، دنیش کارتھک، ریشبھ پانٹ، آر ایشون، روندرا جدیجا، کلدیپ یادیو، ہرڈک پانڈیا، ایشانت شرما، محمد شامی، اومیش یاداو، جسپریت بمرا اور شردل ٹھاکر پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :