آئی جی سندھ نے صدر میں مبینہ نقب زنی کی واردات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کانوٹس لے لیا

ایسی وارداتوں میں ملوث ملزمان انکے گروہوں اور سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ،امجد جاوید سلیمی کی افسران کو ہدایت

بدھ 18 جولائی 2018 19:27

آئی جی سندھ نے صدر میں مبینہ نقب زنی کی واردات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے صدر میں مبینہ نقب زنی کی واردات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایس ساؤتھ کو ہدایات جاری کیں کہ متذکرہ واردات کے حوالے سے جملہ تفتیش اور تحقیقات کے عمل کو مارکیٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور متاثرہ دکانداروں کے بیانات کو سامنے رکھ کر انتہائی مؤثر اور کامیاب بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسی وارداتوں میں ملوث ملزمان انکے گروہوں اور سرپرستوں کو باقاعدہ انٹیلی جینس اور سراغ رسانی جیسے اقدامات کی بدولت نا صرف قانون کی گرفت میں لایا جائے بلکہ ٹھوس شواہد اور تفتیش کے ذریعے ملزمان کو متعلقہ عدالتوں سے مثالی سزاؤں کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :