پاکستان سے گرے کلاتھ،ویلیو ایڈڈ کاٹن پراڈکٹس اور ڈینم فیبرک کی برآمد میں غیر معمولی اضافہ

غیر معمولی تیزی کے رجحان کے باعث پاکستانی روئی برآمد کنندگان اور کاٹن جنرز نے فی الحال روئی برآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،احسان الحق

بدھ 18 جولائی 2018 19:27

پاکستان سے گرے کلاتھ،ویلیو ایڈڈ کاٹن پراڈکٹس اور ڈینم فیبرک کی برآمد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کے رجحان کے باعث پاکستانی روئی برآمد کنندگان اور کاٹن جنرز کی جانب سے مختلف ممالک کی جانب سے روئی خریداری میںدلچسپی کے باوجود روئی کی برآمدمیںعدم دلچسپی کامظاہرہ جبکہ پاکستان سے گرے کلاتھ،ویلیو ایڈڈ کاٹن پراڈکٹس اور ڈینم فیبرک کی برآمد میں غیر معمولی اضافہ۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ کچھ عرسہ قبل چین اور امریکہ کے درمیان شروع ہوے والی اقتصادی جنگ کے باعث بین الاقوامی منڈیوں میں روئی کی قیمتوںمیں ریکارڈ اضافے کے باعث پچھلے کچھ عرصے کے دوران بھارت،ویت نام،انڈونیشیا،تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان سے روئی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا تھا لیکن پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں مسلسل غیر معمولی تیزی کے رجحان کے باعث پاکستانی روئی برآمد کنندگان اور کاٹن جنرز نے فی الحال روئی برآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روئی کی قیمتیں ریکارڈ ایک ہزار روپے فی من اضافے کے باعث پچھلے 8سال کی نئی بلند ترین سطح 9ہزار200روپے فی من تک پہنچ گئی ہیں جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافے کے باعث پاکستان سے گرے کلاتھ،ویلیو ایڈڈ کاٹن پراڈکٹس اور ڈینم فیبرک کی برآمد میں غیر معمولی اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور ایک طویل عرصے بعد پاکستانی برآمد کنندگان کو ان اشیاء کے برآمدی آرڈرز بر وقت پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ مالی سال2018.19میں پاکستان سے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ کاٹن ایکسپورٹس ہونے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں جس کے ملکی معیشت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔