تیسرا ون ڈے ،ْپاکستان 9 وکٹوں سے فاتح، سیریزمیں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی

زمبابوے کی جانب سے چیمو چبھابھا 16 رنز بنا کر نمایاں رہے ،ْ 8 کھلاڑی 10 کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے

بدھ 18 جولائی 2018 19:38

تیسرا ون ڈے ،ْپاکستان 9 وکٹوں سے فاتح، سیریزمیں ناقابل شکست برتری حاصل ..
بلاوایو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) نوجوان آل راؤنڈر فہیم اشرف کی 5 وکٹوں اور فخر زمان کے 43 رنز کی بدولت پاکستان نے میزبان زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیپلٹن مساکڈزا نے ایک مرتبہ پھر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،ْجو درست ثابت نہ ہوسکا۔

پاکستان کی خطرناک باؤلنگ لائن کے سامنے زمبابوے کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی، جہاں فہیم اشرف نے 22 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر میزبان ٹیم کی اننگز 67 رنز پر تمام کردی، جو پاکستان کے خلاف اس کا کم ترین اسکور ہے ،ْزمبابوے کی جانب سے چیمو چبھابھا 16 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 8 کھلاڑی 10 کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم کے جنید خان نے 2 جبکہ عثمان شنواری، یاسر شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

68 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق بغیر کوئی رن بنائے اننگز کی پہلی ہی گیند پر آئوٹ ہوگئے تاہم فخر زمان نے اپنا روایتی کھیل پیش کرکے 8 چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی اور پاکستان کو 9 وکٹوں سے فتح دلائی ،ْپاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے بھی 19 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان نے اس میچ میں محمد عامر اور حسن علی کو آرام دیا ہے ،ْ ریکارڈ ساز لیگ اسپنر یاسر شاہ اور فاسٹ باؤلر جنید خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔دوسری جانب میزبان ٹیم کی جانب سے بھی تیسرے میچ کیلئے 4 تبدیلیاں کرتے ہوئے پرنس مویور اور نچرڈ نگاراوا کو ڈیبیو کروانے کا فیصلہ کیا جبکہ ٹینڈائی چسورو اور ایلٹن چگمبورہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :