مسلم لیگ (ن) وہ بیج ہے جس نے قوم کو پورا پھل دیا ہے،مسلم لیگ (ن )ہی قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے،

یہ وہی ملک ہے جس میں بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی اور آپ لوگ سکون کی نیند نہیں سو سکتے تھے، میاں نواز شریف اور اس کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا ہے، اور آپ لوگ سکون کی نیند سو رہے ہیں مگر آپ کا لیڈ ر اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر آپ کے پاس آکر پانبد سلاسل ہوا ہے،سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کا رنر میٹنگ سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 19:38

مسلم لیگ (ن) وہ بیج ہے جس نے قوم کو پورا پھل دیا ہے،مسلم لیگ (ن )ہی قوم ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن وہ بیج ہے جس نے اس قوم کو پورا پھل دیا ہے،مسلم لیگ ن ہی قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے،یہ وہی ملک ہے جس میں بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی، اور آپ لوگ سکون کی نیند نہیں سو سکتے تھے، میاں نواز شریف اور اس کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا ہے، اور آپ لوگ سکون کی نیند سو رہے ہیں مگر آپ کا لیڈ ر اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر آپ کے پاس آکر پانبد سلاسل ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھنگالہ میں کارنر میٹنگ سیخطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آپ کا یہ فرض ہے کہ 25جولائی کو مسلم لیگ ن کو کامیاب کرواکے اس کی سزا کو ختم کروائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ 70سالوں میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی پچھلے پانچ سالوں میں ہوئی ہے۔ آج نارووال میں تین یونیورسٹیاں ہیں۔ اس سے پہلے نارووال کے غریب عوام کے بچے ایف اے سے زیادہ تعلیم حاصل نہیں کرسکتے تھے۔

اور وہ چپڑاسی یا نائب قاصد بن کر مٹی میں مل جاتے تھے۔ نیو لاہور نارووال روڈ بننے کی وجہ سے آج ہم لاہور سے جڑ چکے ہیں۔ مستقبل قریب میں نارووال ایکسپریس وے کو سیالکوٹ لاہور ایکسپریس وے سے ملا دیا جائے گا جس سے بدوملہی اور لاہور کا سفر صرف 20سی25منٹ کا ہوجائے گا۔ ہمار ا منشور صرف صرف ترقی ہے۔ اب آ پ مسلم لیگ ن کے کاموں کو دیکھ کر فیصلہ کریں کہ کیا مسلم لیگ ن آپ کے ووٹ کی حقدار ہے یا نہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ 25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کروائے گے۔