Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا جہلم میں کمزور سیاسی شو

تحریک انصاف کے جلسے میں لوگوں کی کم تعداد اور خالی کرسیوں نے پارٹی قیادت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 جولائی 2018 19:00

پاکستان تحریک انصاف کا جہلم میں کمزور سیاسی شو
جہلم(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18جولائی 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کا جہلم میں جلسہ کمزور سیاسی شوثابت ہوا۔ تحریک انصاف کے جلسے میں لوگوں کی کم تعداد اور خالی کرسیوں نے پارٹی قیادت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے جلوسوں کا بھرپور انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے بدھ کے روز تحریک انصاف نے پنجاب کے شہر جہلم میں جلسہ عام کا انعقاد کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسہ عام سے خصوصی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مقامی قیادت بھی موقع پر موجود تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جہلم میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی رہی۔
جلسے میں موجود خالی کرسیوں نے مقامی قیادت کے لیے نئی پریشانی کھڑی کردی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بھی خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے مخالفین پرخوب تنقید کی ۔انکا کہنا تھا کہحکمرانوں کی چوری،کرپشن کی قیمت قوم مہنگائی کی صورت میں چکارہی ہے۔قرض کی ادائیگی کے لیےبجلی پرٹیکس لگایا گیا۔انکا کہنا تھا کہ عوام کا پیسا عوام پرخرچ کریں گے۔کرپٹ شخص کرپشن ختم نہیں کرسکتا۔حکمران سندھ اورپنجاب پولیس کے ذریعے لوگوں پرظلم کرتے ہیں۔

جب تک ادارے ٹھیک نہیں کریں گےتب تک پیسا اکٹھا نہیں ہوگا۔زرداری اورنوازشریف سے جان چھڑانی ہے۔یاد رہے کہ جہلم پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا آبائی علاقہ ہے اور انکے عالقے میں فلاپ شو تحریک انصاف کے لیے درد سر بھی بن سکتا ہے لیکن ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوئی اس سے پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف کے جہلم میں منعقدہ جلسے کچھ خاص پذیرائی حاصل نہ کرپائے۔اس کی وجہ تحریک انصاف کی غیر مقبولیت نہیں بلکہ مقامی قیادت کے آپسی اختلافات ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات