پولیس اہلکار پر اسرار گولی لگنے سے جاں بحق

پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آسکیں گے، ہسپتال ذرائع

بدھ 18 جولائی 2018 20:05

پولیس اہلکار پر اسرار گولی لگنے سے جاں بحق
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) لائنز ایریا میں پولیس اہلکار کی موت معمہ بن گئی ۔پولیس حکام نے کہاکہ پولیس اہلکار حادثاتی طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا ہے جبکہ ہسپتال ذرائع نے کہا کہ گولی حادثاتی طور پر لگی ہے یا نہیں کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔پولیس واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق منگل اور بد ھ کی درمیانی شب بریگیڈ تھانے کی حدود لائنز ایریا گدھا موڑ کے قریب فائرنگ سے 48 سالہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔

جس کو طبی امداد کیلئے اسپتا ل منتقل کیا گیا ۔جہاں پر پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا بریگیڈ پولیس کے ایس ایچ اوسرور کمانڈ نے کہا کہ معمول کے گشت پرمعمور پولیس اہلکار اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

ساتھ موجود 3 پولیس اہلکاروں نے اسپتال منتقل کیا جہاں پر زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے اہلکار چل بسا ایس ایچ او نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار نے رائفل موٹر سائیکل میں پھنسائی جو کہ اتفاقیہ طور پر زمین پر گرنے سے چل پڑ ی دوسری جانب اسپتال ذرائع نے کہا کہ پولیس اہلکار کی موت گولی انتہائی قریب سے لگنے سے ہوئی ہے اس لیے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکتی ہے کہ آیا اہلکار کی موت حادثاتی ہے یا خوکشی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آسکیں گے ۔

پولیس حکام نے کہا کہ اہلکار کی ہلاکت کے واقعے کی تمام تر پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے ۔