Live Updates

عوام 25 جولائی کو انتخابات میں بھرپور شرکت کریں ، عمران خان کا خیبر پختونخوا کے عوام کے نام ویڈیو پیغام

مضبوط حکومت تب ہی ممکن ہے جب آپ سب لوگ نکلیں گے اور ووٹ ڈالیں گے،، ملکی معیشت کو درست کرنا ہے سخت فیصلے کرنے ہونگے،عمران خان

بدھ 18 جولائی 2018 20:27

عوام 25 جولائی کو انتخابات میں بھرپور شرکت کریں ، عمران خان کا خیبر پختونخوا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پختونخوا کے عوام کو 25 تاریخ کو انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کی تاکید کی ہے ،پاکستان کی تاریخ میں یہ الیکشن ایک فیصلہ کون الیکشن کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کے عوام کے نام ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ پختونخوا کے عوام کو تاکید کرتا ہوں کہ 25 تاریخ کو انتخابات میں بھرپور شرکت کریں، پاکستان کی تاریخ میں یہ الیکشن ایک فیصلہ کون الیکشن کی حیثیت رکھتا ہے، جتنی پرزور آپ کی اس میں شرکت ہوگی انشاء اللہ تحریک انصاف کی اتنی ہی مضبوط حکومت بنے گی، ملکی معیشت کو درست کرنا ہے سخت فیصلے کرنے ہونگے اصلاحات کرنی ہوگی، ان سب کاموں کے لیے ایک مضبوط حکومت درکار ہے، مضبوط حکومت تب ہی ممکن ہے جب آپ سب لوگ نکلیں گے اور ووٹ ڈالیں گے، مستونگ سانحہ اور ہارون بلورکی شہادت کے افسوسناک واقع کی وجہ سے میں بہت سی جگہوں پر نہیں جا سکا اور بہت سے جلسے منسوخ کرنا پڑے، لیکن میں چاہتا ہوں کے آپ اس بات کو سمجھیں کہ یہ الیکشن آپ کے اور آپ کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہے، 25 تاریخ کو آپ نے بلے پر ٹھپہ لگانا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات