ہنگو،قاضی پمپ میں مسلح افرادکی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ،پولیس کی بروقت کاروائی ،2ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،2خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت20مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

بدھ 18 جولائی 2018 20:27

ہنگو،قاضی پمپ میں مسلح افرادکی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ،پولیس کی بروقت ..
ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) ہنگوقاضی پمپ میں مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے بروقت کاروائی میں 2ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار کر لئے۔پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے مزید2خطرناک اشتھاری مجرمان سمیت20مشتبہ افرادبھی گرفتارکر کے اسلحہ ومنشیات برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق ہنگوٹل روڈپرواقع علاقہ قاضی پمپ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے الف خان نامی شخص کوقتل کرکے بعدازاں فرارہونے کی کوشش کی۔

تاہم تھانہ سٹی پولیس نے ڈی پی او ہنگوپیرشہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایت پرجائے وقوعہ کا بروقت گھیراوکرکے فائرنگ واقعہ کی2ملزمان کوالہ قتل اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔دوسری جانب ڈی پی او کی ہدایات پرجرائم پیشہ عناصرکے خلاف پولیس کے جاری سرچ آپریشن کے دوران تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ،ٹل اوربلیامینہ کے حدودمیں متعلقہ ایس ایچ او ز نیDSPہیڈکواٹرعمرحیات خان اورDSPٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں کامیاب کاروائیوں میں 2خطرناک اشتہاریوں اور20مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 5پستول1رائفل100مختلف بورکے کارتوس4چارجرزاورمنشیات بھی برآمدکرکے قبضہ میں لے لی۔ڈی پی او ہنگو پیرشہاب علی شاہ کا اس حوالہ سے کہناتھا کہ جرائم پیشہ افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں اورعلاقائی امن اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کی راہ میں روکاوٹیں ڈالنے والوں کے ساتھ ا ٓ ہنی ھاتوں سے نمٹاجائے گا ۔