سیکیورٹی فورسز اورپاکستانی عوام کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا ہے،

پاک فوج ،پولیس اوردیگرقانون نافذکرنیوالے ادارے یکجا ہوکردہشتگردی کامقابلہ کر رہے ہیں، آئی جی فرنیٹر کور خیبرپختونخو میجرجنرل عابدلطیف خان کا شہداء کے لواحقین کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب فرنیٹرکور کی23شہدا اوردہشتگردی کیخلاف جنگ کے دوران زخمی11غازیوں میں چیک اورتحائف پیش کیے گئے

بدھ 18 جولائی 2018 20:31

سیکیورٹی فورسز اورپاکستانی عوام کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ..
ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) انسپکٹرجنرل فرنیٹر کور خیبرپختونخوا(سائوتھ)میجرجنرل عابدلطیف خان نے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز اورپاکستانی عوام کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا ہے،پاک فوج ،پولیس اوردیگرقانون نافذکرنیوالے ادارے یکجا ہوکردہشتگردی کامقابلہ کر رہے ہیں،آج ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی وزیرستان اورڈیرہ اسماعیل خان میں امن قائم ہوچکاہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہدائے فرنیٹرکورکے حوالے سے شہدا کے لواحقین اوردہشتگردی سے متاثرہ غازیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا۔ تقریب میں اسٹیشن کمانڈربریگیڈئیرمحمدعاطف منشا،کمشنر ڈیرہ جاویدخان مروت ، ڈی آئی جی ڈیرہ دارعلی خٹک ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی اورڈی پی اوظہوربابرآفریدی سمیت شہدا کے لواحقین اورغازیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس پروقارتقریب میں ملی نغمے پیش کیے گئے جن کوحاضرین نے بہت پسند کیااورداددی۔ شہیدکیپٹن محمد عاطف کے والدقیوم نوازبابڑ،سپاہی اخترباز شہید کے بھائی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرفرنیٹرکور کی23شہدا اوردہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران زخمی11غازیوں میں چیک اورتحائف پیش کیے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجرجنرل عابدلطیف نے کہاکہ ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کونہیں بھولیں گے ۔ پاک فوج دفاع وطن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی تاکہ آنے والی نسلوں کو اس کا ثمر مل سکے ۔پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ بہادری سے لڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ قوموں پرمشکلات آتی ہیں لیکن ہمیں مایوس نہیں ہوناچاہیے ۔ تمام رکاوٹوں کو عبور کر کے ملک و قوم کی خدمت کریں گے ۔