صرف این اے 28میں ہی کئی گھنٹوں کی ناروا بجلی بندش عوام کیساتھ سراسر ناانصافی ہے ،

350ڈیمز بنانے والوں نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بجائے بجلی پیدوار ہی ختم کردی ہے ،صابرحسین اعوان

بدھ 18 جولائی 2018 20:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل وامیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 28صابرحسین اعوان نے کہا کہ صرف این اے 28پشاور میں ہی کئی گھنٹوں کی ناروالوڈشیڈنگ عوام کیساتھ سراسر ناانصافی ہے ، سابقہ حکومتوں اور واپڈا حکام بجلی کی لوڈشیڈنگ خاتمے کے دعوے کرنے کے لیے ہرروز کیا شوشہ چھوڑ رہے ہیںگزشتہ پانچ سالوں میں سابقہ حکومتوں ، واپڈا حکام اور 350ڈیمز بنانے والوں نے بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بجائے بجلی پیدوار ہی ختم کردی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے رہائشگاہ میں مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا۔ صابرحسین اعوان نے کہاکہ پشاور اور خصوصاً این اے 28کے عوام مزیدکسی کے جھوٹے دعووں میں نہیں آئیں گے بلکہ عملی کام دیکھ کر اپنا لائحہ عمل تیار کریں گے ، عوام سیکولر جماعتوں کے نعروں سے تنگ اچکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ اگر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو نگران حکومت ، واپڈا حکام اور انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے ، سابقہ حکومتوں نے عوام کو بجلی لوڈشیڈنگ ، مہنگائی اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ جلدازجلد ختم کی جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر ہونگے اورتمام تر ذمہ داری نگران حکومت ، واپڈاحکام اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔