Live Updates

جنو بی وزیر ستا ن کی محسود اور بر کی قو م کا حلقہ این اے49 سے پی ٹی آئی کے امیدوار دوست محمد خان کی حمایت کا اعلان کردیا

بدھ 18 جولائی 2018 20:46

جنو بی وزیر ستا ن کی محسود اور بر کی قو م کا حلقہ این اے49 سے پی ٹی آئی ..
ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) جنو بی وزیر ستا ن کی محسود اور بر کی قو م کا حلقہ این ای49 سے پی ٹی آئی کے امیدوار دوست محمد خان کی حمایت کا اعلان کردیا ،جنو بی وزیر ستا ن کی محسود اور بر کی قو م کو اپنے علاقے اور عوام کی قسمت بد لنے والے جس مسیحاء کا کئی سالو ں سے انتظار تھا وہ مسیحاء دوست محمد خان محسود کی شکل میں ہمیں ملنے والا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار جنو بی وزیر ستان کے علا قہ زندہ منگی خیل گلشئی میں پاکستان تحریک انصاف سے حلقہ این اے 49 کے امیدوار دوست محمد خان محسود کی حمایت کا اعلان کر نے موقع ایک تقریب سے خطا ب کے دوران کیا تقریب میں علاقے کے معززین محمد ظا ہر شا ہ محسود ، نور خان محسود ، شاہد جان محسود ، محمد رحیم خان محسود ، سیف اللہ خان محسود ، میر شا دخان محسود کے علا وہ سینکڑو ں ساتھیو ں نے نے علاقے کی سیا سی وسما جی شخصیت فاروق خان محسودسے صلا ح و مشورے کے بعد دوست محمد خان محسود کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم انشاء اللہ دوست محمد خان محسود کو بھا ری اکثریت سے کامیا ب کرائیں گے علاقے کے معززین کا کہنا تھا کہ اب تک ہمارا علاقہ زندگی کی بنیا دی سہولیات سے محرو م تھا جس میں اعلیٰ تعلیم، پینے کا صاف پا نی ، سڑکو ں کی تعمیر اور بجلی کی فراہمی کے علا وہ دیگر مسائل شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ دوست محمد خان انشاء اللہ کامیا ب ہونے کے بعد ہماری ساری محرومیوں کا ازالہ کرینگے اور جنو بی وزیر ستا ن میں سرسبزانقلا ب لائیں گے تقر یب سے خطا ب کرتے ہوئے فاروق خان محسود نے کہا ہے کہ دوست محمد خان محسود سے میرا بہت پرانا تعلق ہے دوست محمد خان محسود اپنے علاقے اور عوام کے بہتر مفاد کیلئے آخر ی حد تک جائیں گے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے دوست محمد خان محسود پی ٹی آئی میں شمولیت کر نے والے دوستو ں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ لو گو ں سے وعد ہ کرتا ہو ں کہ انشاء اللہ الیکشن میں کامیابی کے بعد آپ لو گو ں کے وہ تمام مسا ئل حل کرونگا جن کی آپ لوگ مجھ سے توقع رکھتے ہیں دوست محمد خان محسود نے کہا ہے کہ میر ے دل اور گھر کے دروازے آپ لوگو ں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں انہوںنے کہا کہ جیت اور ہار زندگی کا حصہ ہے آپ لو گو ں کو جب بھی میری ضرورت پڑے میں آپ کیلئے حاضر ہو ں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات