آئی جی سندھ نے انتخابات کے لئے پولیس و رینجرز کا مشترکہ سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

عام انتخابات کے لیے ایک لاکھ سے زائد پولیس کے جوان اور افسران تعینات کیے جائیں گے، آئی جی سندھ

بدھ 18 جولائی 2018 20:46

آئی جی سندھ نے انتخابات کے لئے پولیس و رینجرز کا مشترکہ سیکیورٹی پلان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے موقع پر سندھ پولیس نے سندھ رینجرز کے ساتھ مشترکہ سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔پولنگ کے روز دونوں فورسز کا کمیونی کیشن نیٹ ورک ایک ہی ہوگا اگر کہیں کوئی مسئلہ ہوگا تو دونوں وہاں جلد سے جلد پہنچ کر مسائل حل کریں گے۔ عام انتخابات کے لیے ایک لاکھ سے زائد پولیس کے جوان اور افسران تعینات کیے گئے ہیں انھوں نے بتایا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 5700 سے زائد ہے اسی طرح حساس اور کچھ نارمل پولنگ اسٹیشن ہیں، سندھ کے حالات دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ79 فیصد فورس فیلڈ فارمیشن،17 فیصد پولیس کے مختلف یونٹس لے کر تعینات کریں گے جبکہ 4 فیصد کی کمی سندھ حکومت سے لے کر پوری کی جائے گی اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشنوں پر ہماری ریزرو پولیس ہوگی، پولیس نے رینجرز کے ساتھ مل کر سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے پولنگ والے دن پولیس اور رینجرز کا کمیونی کیشن نیٹ ورک ایک ہو گا جہاں جو بھی مسئلہ ہوا تو دونوں وہاں جلد پہنچ کلر مسائل کو حل کریں گے آی جی سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں حالات بہت بہتر ہیں اور الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ صوبہ سندھ باالخصوص کراچی میں میں ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کیا جارہا ہے۔