غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ ملک کا عظیم اثاثہ ہے ،خدمات قابل قدر ہیں،جسٹس (ر) دوست محمد خان
ترقیافتہ دنیا کے مقابلے میں جانے کیلئے معیاری تعلیم و تحقیق اور جدید تقاضوں کے مطابق تربیت ناگزیر ہے وسائل کو استعمال میں لانے کا طریقہ اور سوچ ہو تو تمام مسائل ختم ہو سکتے ہیں،نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
بدھ 18 جولائی 2018 21:15
(جاری ہے)
شمس الملک نے نگران وزیر اعلیٰ کو ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور صوبے میں معیاری تعلیم و تحقیق کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کیں۔
انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا سے 35طلباء و طالبات میرٹ پر لئے گئے ہیں،تاہم کئی طلباء و طالبات جو میرٹ پر نہیں آتے مگر اچھی تعلیمی قابلیت اور ذہنیت رکھتے ہیں جنکو مالی معاونت کی ضرورت ہو تی ہے ، ادارہ مالی طور پر کمزور مگر ذہین طلباء کی معاونت کی کوشش کرتا ہے مگر اس سلسلے میں مستقل انتظام کی ضرورت ہے۔ شمس الملک نے غریب طلباء کیلئے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی تجویز دی جس سے نگران وزیر اعلیٰ نے اصولی اتفاق کیا اور عندیہ دیا کہ وہ اسکے لئے خاطر خواہ رقم کا انتظام کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے مگر بد قسمتی سے یہ شعبہ نظر انداز کیا گیا جسکے نتائج ہم بھگت رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریونیو کلیکشن کا نظام کمزور اور اخراجات بے دریغ ہونے کی وجہ سے آمدن اور اخراجات میں توازن نہیں ہے جو سماجی خدمات کے شعبوں کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ ہے دوست محمد خان نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کی بنیادی سہولیات کا نہ ہونا بحیثیت مجموعی ہمارے اخلاص کی عکاسی کرتا ہے تاہم سکولوں کی خراب حالت کے باوجود اگر کوئی بچہ میرٹ پر آتا ہے تو وہ کوئلے کی کان میں ہیرے کی مانند ہے، ہمارے پاس بہترین ذہنیت کے مالک بچے موجود ہیں مگر انہیں سہولیات میسر نہیں ہیں۔ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے کہا کہ ہمارے پاس بے شمار قدرتی وسائل ہیں جن کو مالی بنیاد مضبوط کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے تھا، انہوں نے کہا کہ وسائل کو استعمال میں لانے کا طریقہ اور سوچ ہو تو تمام مسائل ختم ہو سکتے ہیں ، نگران وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو غلام اسحاق خان انسٹٹیوٹ کے نئے اکیڈمک بلاک کیلئے مختص 200ملین روپے کی فراہمی کا مسئلہ جلد حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.