بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے ویمن کیمپس کی تعمیر کیلئے آئندہ اے ڈی پی میں چار سو ملین روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی گئی
بدھ 18 جولائی 2018 21:15
(جاری ہے)
انہوں نے یونیورسٹیوں میں تحقیق پر مبنی علم ، جدید سائنسی تعلیم و ٹیکنالوجی اور انٹر پری نیورشپ کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور پروفیسرز ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی جتنی بھی قدر کی جائے کم ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ان کے ہمراہ دیگر عملہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پرنگران صوبائی وزراء ظفر اقبال بنگش، انوار الحق، سپیشل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم، رجسٹرار بنوں یونیورسٹی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔دوست محمد خان نے کہا کہ ہمیں کوالٹی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، ہمیں ایسے گریجویٹس پیدا کرنے چاہیئں جو پوری دنیا کے ساتھ مقابلہ کر سکیں، انہوں نے سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کو ہدایت کی کہ صوبے میں نئے شامل ہونے والے اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر تعلیمی نظام کی بحالی پر کام شروع کیا جائے کیونکہ گزشتہ کئی دہائیوں کی جنگ کی وجہ سے یہ علاقے تعلیمی میدان میں کافی پسماندہ رہ چکے ہیں۔ وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی نے نگران وزیر اعلیٰ کو یوینورسٹی کے قیام، اس کے اغراض و مقاصد، موجودہ انفراسٹرکچر، نئے ویمن کیمپس کیلئے تگ و دو اور یونیورسٹی کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ نگران وزیر اعلیٰ نے ان کو ہر قسم کی انتظامی اور مالی تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر اانہوںنے کہا کہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب تعلیم کیلئے یونیفارم پالیسی لاگو کرنے لئے ایک آرڈیننس لا رہے ہیں ، انہوں نے قومی سطح پر ایک اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے قیام کی تجویز کی پیشکش کی۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں شمالی وزیرستان کے لاکھوں ٹی ڈی پیزملحقہ علاقوں خصوصی طور پر بنوں میں رہائش پذیر ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے ان لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں قدرتی وسائل کے بے پناہ ذخائر موجود ہیں ، ہم نے ان وسائل کو استعمال میں لانا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ایمانداری سے کام کیا تو ہمیں کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ ہم دوسرے علاقوں میں سرمایہ کاری کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سابقہ قبائلی علاقو ں کے لوگ اسلئے دہشتگردوں کا شکار بنے کہ ان کو بروقت قومی دھارے میں شامل نہیں کیا گیا، ہم نے مختصرالمدتی اور کثیر المدتی منصوبوں کے تحت ان اضلاع میں تیز تر ترقی لانا ہے، انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہماری یونیورسٹیاں بین الاقوامی معیار کے مطابق گریجویٹس پیدا نہیں کر رہی ہیں لہٰذا ہمیں یونیورسٹیوں کے سلیبس کا از سر نو جائزہ لینا چاہئے، ہم نے ایسے طلباء اور سکالرز پیدا کرنے ہیں کہ وہ روزگار مانگنے کی بجائے دینے والے بن جائیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.