اسلام آبادپولیس کی کارروائیاں،7منشیات فروشوں سمیت29ملزمان گرفتار

ْگرفتار افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ و دھماکہ خیز مواد اور جوئے پر لگائی گئی رقم برآمد

بدھ 18 جولائی 2018 21:19

اسلام آبادپولیس کی کارروائیاں،7منشیات فروشوں سمیت29ملزمان گرفتار
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) سی آئی اے پولیس اسلام آباد کی کا رروائیاں ،مختلف جرائم میں ملوث29ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، سیکٹر آئی ٹین میں انگلینڈ اور انڈیا کے ما بین کر کٹ میچ پر جو اء کروانے والے دو ملزمان ر نگے ہا تھو ں پکڑے گئے، ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہو ئی نقدی ، مو با ئل فون ، نیٹ ڈیو ائس ایل ای ڈی قبضہ پولیس میں لے لیں جبکہ دیگر کا رروائیوں کے دوران سات منشیا ت فروشوں سمیت 27ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 5کلو430گر ام چرس،280گر ام ہیر وئن ، 15گر ام آ ئس ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کر کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق سی آئی اے پولیس کو اطلاع ملی کہ انڈ یا اور انگلینڈ کے درمیان کر کٹ میچ پرمرزا عرفان نا می شخص اپنے مکان سیکٹر آئی ٹین ون میں جو اء کر وا رہا ہے ، اگر بر وقت کا رروائی کی جا ئے تو ملزمان کی گرفتار ی یقینی ہے،اس اطلا ع پر انسپکٹر ارشاد علی ابڑو معہ دیگر ملازمان پرمشتمل ٹیم نے بر وقت کا رروائی کر تے ہو ئے سیکٹر آئی ٹین ون میں چھا پہ مار کر دوملزمان مرزا عرفان اور عابد علی کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہو ئی نقدی ،07 مو با ئل فون ، دو نیٹ ڈیو ائس ، ریسور، ریمو ٹ ، رجسٹر کھا تہ داری ، موبا ئل فون سمیں ،ایل ای ڈی قبضہ پولیس میں لے لی ، آ لا ت قما ربا زی اور دیگر اشیا ء بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف تھا نہ سبز ی منڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، مزید تفتیش جا ری ہے ۔ دیگر کارروائیوں کے دوران سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر محمد شفیق نے ملزمان فرہا د کما ل اور محمد افضل سے 2510گر ام چرس جبکہ ملزم عثمان گل سے 15گر ام آئس ، ملزم میر ولی سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے دو ملزمان نذر عباس اورشریف شہزاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پسٹل 32بور اور ایس ایم جبکہ پرزہ جا ت بر آمد کرلیے،تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے پا نچ ملزمان عبدالسلام ، مسعود اقبال ، عبد الحنا ن ، بر کت علی اور عبد الحمید کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 3عدد 12بو ر گنیں ، 2پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن ، تھا نہ تر نو ل پولیس نے ملزم عطا الر حمن سے 0گر ام ہیر وئن اور ملزم یا سر شبیر سے 290گر ام ہیر وئن جبکہ ملزم شاہد سے 1260گر ام چرس ،تھا نہ انڈ سٹریل ایر یا نے ملزم حمزہ سی315گر ام چرس ،تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے ملزم حمید اللہ سے 320گر ام چرس،تھا نہ سہا لہ پولیس نے بغیر اجا زت ڈیزل فروخت کر نے پر ملزم عمیر علی کو گرفتار کر لیا جبکہ چار گرفتار ملزمان عاصم خا ن ، عابد حسین ، علی بخت اور وسیم افضل کے انکشاف و نشا ند ہی پر 02پسٹل 30بور ، 02عدد12بو ر رپیٹر گنیں معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیں ۔

تھا نہ نو ن پولیس نے ملزم شبیر خا ن سے 1030گر ام چرس ، تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس نے ملزم ولید کیا نی سے پسٹل 30بور ، تھا نہ کو رال پولیس نے دو ملزمان محمد وقاص اور شعبان احمد سے 02پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن، تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے ملزم ایو ب سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔۔۔۔۔