اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات ہٹانے کا حکم

بدھ 18 جولائی 2018 21:23

اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات ہٹانے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو شہر سے تمام تجاوزات ہٹانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کیخلاف درخواستوں پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے شہرسے تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کیے اور ریمارکس دیئے کہ ایف8کا فٹبال گراؤنڈ خالی کرانے کے لئے کمیٹی بنادی جائے۔عدالت نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ اورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداران کوطلب کرتے ہوئے سی ڈی اے کو شہر سے تمام تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔