ْخیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کا سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی مذمت

بدھ 18 جولائی 2018 21:23

ْخیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کا سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے شمالی وزیر ستان کے علاقہ سروبی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوںنے یہاں سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ شرپسند عناصر کی بزدلانہ کاروائیوں سے ملک و قوم کے تحفظ کیلئے ہماری افواج کے عزائم متزلزل نہیں ہوسکتے انہوںنے مادر وطن کے تحفظ کیلئے پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوںنے مذکورہ واقعہ میں شہید اہلکاروں کے درجات کے بلندی کیلئے دُعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔