Live Updates

اسلام آبادہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 18 جولائی 2018 21:23

اسلام آبادہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) اسلام آبادہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا۔بدھ کو پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت اسلام آبادہائیکورٹ میں ہوئی ۔کیس کی سماعت جسٹس محسن اخترکیانی نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران خان کے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار اکبرایس بابر کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کر لئے ۔

اکبرایس بابر کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنا یا کہ فنڈنگ کی کچھ تفصیلات حنیف عباسی کیس میں پہلے پیش کی جاچکی ہیں۔وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ قانون کے مطابق اسکروٹنی کاعمل جاری ہے ،ْدلائل سننے کے بعد اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات