عام انتخابات کے دوران امن وامان کے قیام کیلئے تمام طبقات کا تعاو ن انتہائی اہمیت کا حامل ہے،نعمان افضل
بدھ 18 جولائی 2018 21:29
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الیکشن کا پرامن انعقاد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کر لیے جائیں گے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں انتظامیہ کو بروقت آگاہ کیا جائیگا۔
انہوں نے انتظامیہ سے اس توقع کا اظہار کیا کہ الیکشن کے موقع پر پولنگ سٹیشنوں کی سیکورٹی، صفائی ستھرائی، باہمی چپکلش اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ ایک حساس علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران تمام طبقات کے افراد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے موقع پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، باہمی افہام و تفہیم سے کام لیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے اکابرین امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام علماء کرام جمعہ کے خطبات میں امن کے ثمرات کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے ٹی ایم او حکام کو ہدایت کی کہ شہر کی صفائی ستھرائی خصوصاً پولنگ سٹیشنوں پر بھرپور انداز میں یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیں پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی و دیگر سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ واپڈا افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے کا تدارک کیا جا سکے۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں اور امن و امان کے قیام میں پولیس کو فعال کیا جائے۔ تمام طبقات میں افہام و تفہیم پیدا کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء سے اپیل کی کہ ڈیرہ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں تاکہ پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.