Live Updates

جلسے کی ناکامی کے باوجود جلسہ گاہ کی شرکا ء سے بھری تصویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے اور''جہلم کپتان کا '' کا عنوان دینے پر صارفین نے فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کوئی شرم ہوتی ہے کو ئی حیاء ،جھوٹے انسان، صارفین کے کمنٹس

بدھ 18 جولائی 2018 21:29

جلسے کی ناکامی کے باوجود جلسہ گاہ کی شرکا ء سے بھری تصویرسوشل میڈیا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے جہلم میں ناکام جلسے کو ''جہلم کپتان کا '' قرار دینے اور اس حوالے سے پر سوشل میڈیا پر جلسے کی کامیابی کا غلط تاثر دینے کی تصویر پوسٹ کرنے پر صارفین نے پی ٹی آئی ترجمان اور جہلم سے قومی اسمبلی کے امیدوار فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔بدھ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہلم میں جلسے سے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چیئرمین کے جلسے میں پنڈال میں رکھی گئیں کثیرکرسیاں خالی تھیں جس کو میڈیا پر بھی دکھایا گیا۔جلسے سے اختتام پر تحریک انصاف کے جہلم سے قومی اسمبلی کے امیدوار فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جلسہ گاہ میں سٹیج کے سامنے کھڑے لوگوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ جہلم کپتان کا۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انکو آڑے ہاتھوں لیا۔صارف اے جے نے لکھا کہ جب پنجابیوں کو گدھا کہو گے تو وہ کیوں آئیں گے،ایک اور صارف نے لکھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کو ئی حیاء ،جھوٹے انسان۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات