گوگل کو 4 ارب یورو سے زائد جرمانہ، نئی یورپی امریکی کشیدگی

بدھ 18 جولائی 2018 21:43

گوگل کو 4 ارب یورو سے زائد جرمانہ، نئی یورپی امریکی کشیدگی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) مارکیٹ میں ناجائز عمل کی نگرانی پر مامور یورپی یونین کے ادارے نے بدھ کے روز گوگل پر پانچ ارب ڈالر ریکارڈ جرمانہ عائد کیا ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل پر الزام ہے کہ سرچ انجن نے اپنے ’انڈرائڈ سمارٹ فون‘ نظام سے متعلق مارکیٹ کے پختہ حصص کی صورت حال کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کا نگراں ادارہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ گوگل نے، جس کا انڈرائڈ نظام دنیائے سمارٹ فون کے 80 فی صد سے بھی زیادہ حصے کا مالک ہے، اپنی طاقت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ایپس اور خدمات کو ناجائز طور پر فروغ دینے کی کوشش کی، خاص طور پر کمپنی کا سرچ انجن ایسے عمل میں ملوث پایا گیا۔نگراں ادارے نے گوگل کو حکم دیا ہے کہ وہ 90 دِن کے اندر اپنا غیر قانونی عمل ترک کرے یا پھر مزیدجرمانے کے لیے تیار ہو جائے۔گوگل کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔بدھ کے روز کا یہ فیصلہ برسلز میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔