ہندوستانی فضائیہ کامگ21 گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

بدھ 18 جولائی 2018 21:43

ہندوستانی فضائیہ کامگ21 گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک
شملہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے کانگڑاعلاقہ میں ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ مگ21گر کرتباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ کی موت ہوگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پائلٹ کو شاید طیارے میں تکنیکی خرابی کا علم ہوگیا تھا اس لئے اس نے طیارہ تباہ ہونے سے قبل ہی پیرا شوٹ کے ذریعے طیارے سے باہر چھلانگ لگا دی ہو۔ بعد میں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔فضائیہ کا طیارہ پنجاب کے پٹھان کوٹ سے آرہا تھا جو ہماچل پردیش کے کانگڑا کے جوالی گاؤں میںحادثے کا شکار ہوگیا۔واضح رہے کہ ستمبر 2016ء میں بھی مگ 21راجستھان کے باڑمیر میں گرکر تباہ ہوگیا تھا تاہم دونوں پائلٹ پیراشوٹ سے کود کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔