ملک وال،پاکستان پیپلز پارٹی تاریخی اور نظریاتی پارٹی ہے، بلاول بھٹو زرداری

جو جان دینے والی پارٹی ہے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو ،اور شہید بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے مشن کو لے کر نکلا ہوں، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پھالیہ،بارموسیٰ میں کارکنوں سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 21:46

ملک وال،پاکستان پیپلز پارٹی تاریخی اور نظریاتی پارٹی ہے، بلاول بھٹو ..
ملک وال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی تاریخی اور نظریاتی پارٹی ہے جو جان دینے والی پارٹی ہے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو ،اور شہید بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے مشن کو لے کر نکلا ہوں ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے پھالیہ،بارموسیٰ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنا گھر سکیم کے تحت بے گھر افراد کو گھر دیں گے اور پہلا گھر تعمیر کرنے میں مدد دیں گے ،کسان کارڈ کے تحت کسانوں کی فصلوں کی ا نشورنس کرنے کے لئے رجسٹریشن ہو گی کسانوں کو قرض دیں گے ، کسان خوشحال تو ملک خوشحال ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد میں اضافہ کریں گے ہم غریب عورتوں کو بلا سود قرضے دیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار کر کے اپنے خاندان کو سپورٹ کر کے ملک کی معیشت میں کردار ادا کر سکیں ہم نے اس پروگرام کو سندھ میں شروع کیا ہے اور 8 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا ہے اس کو پورے ملک میں پھیلائیں گی60 فی صد پاکستان کی آبادی غذائی قلت کا شکار ہے پیپلز پارٹی بھوک مٹائو پروگرام کے ذریعے فوڈ کارڈ دے گی جس سے کھانے پینے کی اشیاء سستی ملیں گی فوڈ سٹور یونین کونسل کی سطح پر سٹور بنائیں گے جن کو عورتیں چلائیں گی جس سے ہم بھوک اور بے روزگاری کا مقابلہ کریں گے پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو غربت کا مقابلہ کر سکتی ہے ا ور ہم ہر پروگرام میں عورتوں کا خاص خیال رکھتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ عورتوں کو طاقتور کیا ہے اور ہر بیٹے کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنی ماں کے مشن کو آگے لے کر چلے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھیو آپ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وقت سے ساتھ دے رہے ہیں میں پہلی بار آپ کے پاس انتخابی مہم میں پیپلز پارٹی کا منشور لے کر آیا ہوں میرا پہلا الیکشن ہے اور میں نکلا ہوں بے نظیر کے ادھورے مشن کو مکمل کرنے کے لئے اس کے لئے مجھے آپ کے ووٹ کی ضرورت ہے آپ نے 25 جولائی کو تیر پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو جتوانا ہے۔