Live Updates

جیکب آباد، نوازشریف جیل جاسکتے ہیں توباقی کس کھیت کی مولی ہیں، ملیحہ سومرو

سیاست کو خدمت سمجھ کر کیاہے ،کاروبارنہیں بنایا جن لوگوں نے سیاست کوکاروبا ربنایا آج ان کا ہرجگہ پر راستہ روکا جارہاہے ، رہنماء تحریک انصاف لیڈیزونگ کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 18 جولائی 2018 21:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف لیڈیزونگ کی مرکزی رہنماء میڈم ملیحہ سومرونے کہاہے کہ پی پی والوں نے تو شہید بی بی سے بھی وفانہیں کی شہید بی بی کے کیس کی اتنی پیروی نہیں کی جتنی ایان علی کے کیس کی کی ،سیاست کو خدمت سمجھ کر کیاہے ،کاروبارنہیں بنایا جن لوگوں نے سیاست کوکاروبا ربنایا آج ان کا ہرجگہ پر راستہ روکا جارہاہے ،ان خیالات کا اظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوںنے کہاکہ محمد میاں سومرونے ووٹ لیے بغیر عوام کی خدمت کی ووٹ لینے والوں نے تو جیکب آباد کی عوام کو کچھ نہیں دیا ،محمد میاںسومرونے جیکب آباد کو انجنیئر نگ کالج دیا جو بعد میں خیرپورمنتقل کیاگیا ،پینے کے صاف پانی کا پراجیکٹ دیا جسے تباہ کیاگیا ،سول اسپتال کو اپ گریڈ کیا ،امراض قلب کا شعبہ بنایا ،مڈ وائفری اسکول ،ڈائیلاسسز شروع کرائی ،جمس اسپتال سکھر ٹو جیکب آباد ڈبل روڈ محمد میاں کی کاوشوں سے ہوا ،ملیحہ سومرونے مزیدکہاکہ دس سال حکومت کرنے والوں نے جیکب آبادکو کچھ نہیں دیا ترقی کے بجائے شہر کھنڈربنا ،ملنے والے فنڈز نمائندے کھاگئے ،عوام کو کچھ نہیں ملا اسپتال کی حالت زبوں ہیں ،بیروزگاری میں اضافہ ہواہے ،نوکریاں بیچی جارہی ہیں ،نہ گیس ،نہ بجلی ،نہ پانی عوام کی زندگی جانور سے بھی بدتربنادی گئی ہے ،نکاسی آب کانظام تباہ ہے ہرگھرمیں بیماری ہے محمد میاںسومرو شہراورشہریوںکو غاصبوں ،راشیوں سے نجات دلانے آئے ہیں ،محمد میاں ملک کے بڑھے عہدوں پر فائزرہے نگراں وزیراعظم ،چیئرمین سینٹ ،گورنر سندھ کے عہدوں پر رہتے ہوئے شہرکی ترقی کے لیے اقدامات کیے اورعوام کی خدمت کی ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ مخالفین کے ساتھ کوئی شریف شہری نہیں ان کے پوسٹرزمیں ان لوگوں کے فوٹو لگے ہیں جو جرائم پیشہ ہیں ،عوام کے پیسے کی لوٹ مار کرنے والوں کے پیچھے نیب لگی ہوئی ہے اورتحقیقات کرررہی ہے جب نوازشریف جیل جاسکتے ہیں تو یہ کس کھیت کی مولی ہیں ،عوام سے ہونے والی ہر زیادتی کا حساب لیں گے عوام کی محبت ہمارے لیے فخر اورسرمایہ ہے جو مخالفین کے پاس نہیں یہی ہماری فتح ہے 25جولائی کو بلا چلے گا اورمخالفین نظر نہیں آئیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات