Live Updates

ٹیکس ادائیگی سے متعلق غلط بیانی عمران اسماعیل کے گلے پڑگئی

بدھ 18 جولائی 2018 22:08

ٹیکس ادائیگی سے متعلق غلط بیانی عمران اسماعیل کے گلے پڑگئی
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) پا کستان تحریک انصاف کے رہنما اور پی ایس 111 کے امیدوار عمران اسماعیل کو ٹیکس ادائیگی سے متعلق غلط بیانی گلے پڑگئی ، بدھ کو نجی ٹی وی کے مطا بق عمران اسماعیل نے کراچی میں تقریب سے خطاب میں دعوی کیا میں کرائے کے گھر میں رہتا ہوں،پچھلے سال 5لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پروائر ل ویڈیو میں پی پی رہنما مرتضی وہاب نے عمران اسماعیل کا ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے غلط بیانی کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔پی پی رہنما نے پی ٹی آئی امیدوار پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاکر دیکھ لیں،عمران اسماعیل نے ایک لاکھ 83ہزار روپے ٹیکس بھرا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات