Live Updates

پہلے زرداری نے فوج کی تضحیک کی پھر نواز شریف نے فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی، عمران خان

زرداری اور نواز شریف جیسے بد عنوانوں سے جان چھڑانی ہے ،ان حکمران کا مفاد پاکستان نہیں ہے کیونکہ ان کے گھر جائیداد اور بچے باہر ہیں، جہلم میں جلسہ سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 22:25

پہلے زرداری نے فوج کی تضحیک کی پھر نواز شریف نے فوج کو بدنام کرنے کی ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے زرداری نے فوج کی تضحیک کی کوشش کی اور پھر نواز شریف نے فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی ۔25جولائی پاکستان کا اقتدار بدلنے کادن ہے ،زرداری اور نواز شریف جیسے بد عنوانوں سے جان چھڑانی ہے ،ان حکمران کا مفاد پاکستان نہیں ہے کیونکہ ان کے گھر جائیداد اور بچے باہر ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے زرداری نے فوج کی تضحیک کی اور پھر نواز شریف نے فوج کو بدنام کیا ۔ہمیں ان کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑانی ہے اور 25جولائی ہی وہ دن ہے جو پاکستان کا اقتداربدل سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کو پاکستان کے مسائل سمجھنا چاہئیں اور ان کرپٹ لوگوں کو پہچاننا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

کرپشن نے ملک کو بری طرح تباہ کردیا ہے اور اسی کرپشن کی وجہ سے پچھلے دس سالوں میں قرضے 6ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 27ہزار ارب روپے ہوگئے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ قرضے حکمران لیتے ہیں اور پھر عوام کو چکانا پڑتا ہے ،ان قرضوں کی ادائیگی کے لئے ٹیکس بڑھائے گئے ہیں جس کی وجہ سے بنیادی ضرورت کی اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں ،جب تک ادارے ٹھیک نہیں ہونگے تب تک قرضے ختم نہیں ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہ قرضے ہم ختم کریں گے اور عوام کا پیسہ عوام پے لگائیں گے اور ان کے لئے روز گار پیدا کریں گے ٹیکس بڑھائیں گے نہیں بلکہ کم کریں گے اور کرپشن کا خاتمہ کر کے آمدن میں اضافہ کریں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات