کوئٹہ، بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کر کے عوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنائے گی،طاہر محمود خان

بدھ 18 جولائی 2018 22:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار حلقہ پی بی28 طاہر محمود خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کر کے عوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنائے گی کیونکہ بی اے پی عوام کی امنگوں کی ترجمان بن چکی ہے اور25 جولائی کو صوبے کے عوام بلوچستان کے بہتر مستقبل کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت سے عوام کے حقیقی نمائندوں کو کامیاب کرا کر ایوان میں بھیجیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں نرسری لائن کینٹ، ٹی این ٹی کالونی، ریلوے کالونی سمیت دیگر علاقوں میں کارنر میٹنگ اور منعقدہ تقریب کے شرکاء سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ان علاقوں کے مکینوں نے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے طاہر محمود خان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے حلقے کے عوام کی بلا تفریق تعصب سے بالا تر ہو کر خدمت کی ہے اور کوشش یہی ہے کہ آنیوالے دور میں بھی عوا م کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر ان کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بنائوں کیونکہ بلوچستان جو کہ پاکستان کے رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا اور آبادی کے لحاظ سے چھوٹا صوبہ ہے اس سر زمین کو اللہ تعالیٰ نے بیش بہا وسائل سے نواز رکھا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو بروئے کار لا تے ہوئے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائے کیونکہ لوگ آج بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے پینے کا صاف پانی ، تعلیم صحت سمیت صفائی کی صورتحال کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائیں گے اور بلوچستان کے حقوق کے حصول کے حوالے سے صوبے کی سر زمین پر تمام عوام کے حقیقی نمائندے مل بیٹھ کر مشاورت سے فیصلے کر کے عوام کی مشکلات کو دور کرینگے کیونکہ بلوچستان ہمارا گھر ہے ماضی میں بر سر اقتدار رہنے والوں نے عوام کا مایوس کیا ہے اس لئے عوام تبدیلی کے خواہا ں ہے اور25 جولائی کوعوام اپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی نمائندوں کا چنائوکر کے انہیں ایوان میں بھیجیں گے۔