حیدرآباد،مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے مستحق اور ذہین طلبہ کی اسکالرشپ کیلئے 5ملین کا چیک وائس چانسلر کو دیا گیا

جس سے مستحق طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ کے مواقع فراہم ہونگے

بدھ 18 جولائی 2018 22:27

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے مستحق اور ذہین طلبہ کی اسکالرشپ کیلئے 5ملین کا چیک وائس چانسلر کو دیا گیا․ وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کو حبیب بینک (ایچ بی ایل) حیدرآباد ریجن کے چیف سمیع الدین جتوئی نے یونیورسٹی کے ذہین اور مستحق طلبہ کی اسکالرشپ کیلئے 5 ملین کا چیک دیا جس سے مستحق طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ کے مواقع فراہم ہونگے ․ اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ ہم یہ یقین سے کہتے ہیں کہ مہران یونیورسٹی میں ایسا کوئی طالبہ علم نہیں ہوگا جو غریب ہونے کہ وجہ سے پڑھ نہ سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم پر اعتماد کرتے ہوئے مخیر حضرات ، ادارے اور افراد یونیورسٹی کے ذہین اور مستحق طلبہ و طالبات کیلئے اسکالرشپ کی مد میں مالی مدد کر رہے ہیں جس سے مستحق طلبہ کو مختلف اسکالرشپ کے مواقع فراہم کر رہے ہیں ․ انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی میرٹ کی بنیاد پر مستحق طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ کے مواقع فراہم کرتی ہے اور اس اعتماد پر پورا اترنے پر ہمیں مالی مدد ملتی ہے ․ یونیورسٹی کے استاتذہ، افسران اور ملازم بھی ہر ماہ اپنی تنخواہ میں سے کٹوتی کرواتے ہیں تاکہ مستحق طلبہ کی مدد ہو سکے ․ انہوں نے مطلوبہ بینک انتظامیہ کا طلبہ کی اسکالرشپ کیلئے مالی مدد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ․ اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی، ڈائریکٹر فنانس منیر احمد شیخ ، ڈائریکٹر ایڈمیشن آغا فیصل اور ایچ بی ایل جامشورو کے ایریا مینیجر غلام شبیر ناریجو بھی موجود تھی․