Live Updates

ملک تیمور اسلم میجر(ر) طاہر صادق کے حق میں دستبردار ہو گئے

بدھ 18 جولائی 2018 22:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) اٹک کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی ، تحریک انصاف نظریاتی کے امیدوار حلقہ این اے 55 تیمور اسلم ، امیدوار تحریک انصاف میجر طاہر صادق کے حق میں دستبردار ہو گئے اس بات کا اعلان انہوں نے ریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے 55 اٹک 1 کے نام تحریری طور پر ایک درخواست میں کیا انہوں نے اپنی تحریری درخواست میں تحریر کیا کہ انہوں نے قومی اسمبلی کے امیدوار کی حیثیت سے اس حلقہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور مقررہ تاریخ تک چند ناگزیر وجوہ کی بناء پر واپس نہ لے سکے وہ ملک امین اسلم کے کورنگ امیدوار تھے اور اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حکم اور اپنے قائد ملک امین اسلم کی ہدایت پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حلقہ این اے 55 کے الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور ان کا نام بیلٹ پیپر میں شائع نہ کیا جائے وہ اپنے مرکزی قائدین کے حکم پر اپنے حلقہ کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں اس درخواست کی کاپیاں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان اسلام آباد ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اٹک ، ڈپٹی کمشنر اٹک اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر / سیشن جج اٹک کو بھی ارسال کی ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات