شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے رواں سال کے دوران ران 1ارب 68 کروڑ 19 لاکھ 85 ہزار 790 روپے مالیت کی گاڑیاں، ڈیزل اور چھالیہ، موبائل فونز،سگریٹ، اجینوموتو،گٹکے قبضے میں لیے، رپورٹ

بدھ 18 جولائی 2018 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے جنوری 2018 ء تا جون 2018 ء کے دوران 1ارب 68 کروڑ 19 لاکھ 85 ہزار 790 روپے مالیت کی گاڑیاں، ڈیزل اور چھالیہ، موبائل فونز،سگریٹ، اجینوموتو،گٹکے قبضے میں لیے جس پر اسمگلروں کی جانب سے 19 کروڑ 37 لاکھ روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکس چوری کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

کسٹمز انٹیلی جنس نے ارب 53 کروڑ 84لاکھ 70ہزارروپے مالیت کی 6 لاکھ 16 ہزار137کلوگرام چھالیہ، 1کروڑ 95 لاکھ 59 ہزار روپے مالیت کا 2 لاکھ 747 لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل، 7 کروڑ 34 لاکھ 93 ہزار روپے مالیت کی 27 گاڑیاں جس میں لینڈ کروزر، مرسیڈیز، ٹویاٹا کرولا، پریمیو، پجیرو گاڑیاں شامل ہیں جبکہ 5 کروڑ 4 لاکھ 62 ہزارروپے مالیت کے موبائل فونز، سگریٹس، اجینوموتو اور گٹکے شامل ہیں۔#