ملکی سیاست میں نو وارد ٹولے نے سیاسی ماحول کو آلودہ کردیا ہے، شاہی سید

بدھ 18 جولائی 2018 22:39

ملکی سیاست میں نو وارد ٹولے نے سیاسی ماحول کو آلودہ کردیا ہے، شاہی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید اور این ای-238 کے امیدوار شاہی سید نے کہا ہے کہ ہمارے مرکزی صدر اعلان کرچکے ہیں کہ اگر خدانخواستہ مجھے بھی بم دھماکے میں نشانہ بنادیا جائے پھر بھی اے این پی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے کسی صورت اپنے قومی حقوق کی جدوجہد ترک نہیں کریں گے عوامی نیشنل پارٹی کی روایات اور اقدار کی مثالیں بھری ہوئی ہیں، ملکی سیاست میں نو وارد ٹولے نے سیاسی ماحول کو آلودہ کردیا ہے جو لوگ نوجوانوں کو کچھ نیا بنانے کا خواب دکھارہے تھے ان کی قیادت اور رہنماؤں کی اپنے سیاسی حریفوں کے متعلق زبان نے دورجہالت کو بھی شرما دیا ہے 2013 کے عام انتخابات صرف اور صرف اے این پی ٹارگٹ تھی مگر ہاروں بلور کو شہید کرنے کے بعد بنو ں اور مستونگ میں دہشت گردی کے واقعات انتہائی ہولناک ہیں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے شکو ک شبہات کو ختم ہواجانا چاہیے اپنے ہیروز کو فراموش کرنے والی قومیں تاریخ میں گمنام ہوجاتی ہیں شہیدوں کا لہو قوم پر قرض ہے 25 جولائی کو لالٹین پر مہر لگاکر اپنے شہیدوں کے مقدس لہو سے وفا کی تجدید کرنا گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر کے علاقے عسکری ٹاؤن مقامی انتخابی دفتر کے افتتاح اور لانڈھی مظفر آباد دو مقامات پر پر چم کشائی اور انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مذید کہا کہ گزشتہ دور میں پختونوں کا بد ترین استحصال کیا گیا اسمبلیوں میں آپ کے لیے کوئی آواز اٹھانے والا نہیں تھا اپنے حقوق کی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچانے کے لیے اپنے نمائندوں کو پارلیمان میں بھیجنا ہوگاگزشتہ تین دہائیوں سے پختون علاقوں میں لوگ مسلط کیے جاتے رہے ہماری طویل جدوجہد کے بعد شہر میں نئی حلقہ بندیاں ہوئی ہیں جس سے ہم مکمل مطمئن نہیں بلکہ پر امید ضرور ہیں ہماری جدوجہد اقتدار کی نہیں بلکہ آپ کے مسائل کے حل، حقوق کے حصول ، تعلیم و ترقی کے لیے ہے ماضی میں جب ہمیں سیاسی طور پر محدود کیا گیا تو نتیجے میں انسانیت دشمن عناصر کو تقویت ملی اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے امیدوارا ن کچکول خان ، نواز خان بونیری اور سراج احمد بھی موجود تھے ۔

#