قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا ہواوے کے اشتراک سے روٹنگ و سوئچنگ تربیتی سرٹیفکیٹ کورس شروع کرنیکا اعلان

بدھ 18 جولائی 2018 22:39

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ہواوے کے اشتراک سی" (ایچ سی این اے ) روٹنگ وسوئچنگ تربیتی سرٹیفکیٹ کورس "شروع کرنے کا اعلان کردیاہے ۔تربیتی کورس کا آغاز 01اگست 2018سے ہوگا۔تربیتی کورس میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد 27جولائی 2018تک 6000 ہزار رپے فیس کے ہمراہ اپنے درخواستیں سسٹم ایڈمنسٹریٹرشعبہ آئی ٹی کے آفس میں جمع کرواسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تاریخ گزر جانے کے بعد کوئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔ تربیتی کورس KIUکے شعبہ انسٹیٹوٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ سنٹر میں کرایاجائے گا۔قرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ہواوے کے اشتراک سے شروع ہونے والی روٹنگ و سوئچنگ تربیتی سرٹیفکیٹ کورس میں نیٹ ورکنگ، ہواوے کے آلات سے روشنائی کرانے اور ان کو چلانے کی تربیت،نیٹ ورک بنانے اور اس کے محفوظ استعمال سمیت دیگر فنی تربیت دیئے جائیں گے ۔کورس 8ہفتوں پہ مشتمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :