سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع آرامکو کمپنی پر ڈرون حملہ
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے ڈرون کی مدد سے سعودی دارالحکومت ریاض میں آرامکو کمپنی کو نشانہ بنایا، سعودی حکومت کی جانب سے تاحال تردید یا تصدیق سے گریز
محمد علی بدھ 18 جولائی 2018 21:30
(جاری ہے)
حملے کے بعد ریاض میں سیکورٹی فورسز کو فوری الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حوثی باغیوں کی جانب سے اپنے زیر کنٹرول ٹی وی چینل پر بھی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جانب سے ڈرون کی مدد سے آرامکو کمپنی کی ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب سعودی سرکاری ذرائع نے ڈرون حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ بدھ کی شام کو آرامکی کی ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ بعد بروقت کاروائی کرکے آگ کو قابو میں کر لیا گیا تھا۔ اس دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی سعودی دارالحکومت ریاض پر سینکڑوں مرتبہ میزائل اور دیگر ہتھیاریوں سے حملے کر چکے ہیں۔ تاہم ہر مرتبہ حوثی باغیوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.