Live Updates

بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کا لیڈر ہے، قمر زمان کائرہ

25جولائی کو پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی ، بلاول کے ٓنعرے لگیں گے ،جلسہ سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 23:03

بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کا لیڈر ہے، قمر زمان کائرہ
بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نوجوانوں کا لیڈر ہے ۔ 25جولائی کو پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی۔ بلاول کے نعرے لگیں گے۔ اقتدار اسے ملے گا جسے خدا کی مخلوق ووٹ دے گی۔ بھلوال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بھلوال پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے یہاں سے ہمیشہ پارٹی نے کامیابی حاصل کی اور اب بھی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام رہے۔

(جاری ہے)

یہ قدرت کا انصاف ہے کہ نواز شریف اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ جیل گئے۔ مخالفین کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں نہیں رہی ہم پنجاب سے بھی جیتیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں نیب کا اپنا ادارہ بنایا ور پھر اسی ادارے کو تالے لگ گئے ۔ عمران خان پہلے اپنے کارکنوں کے ساتھ انصاف کریں ۔ عوام اب عمران خان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھ اکہ بلاول بھٹو نوجوانوں کا لیڈر ہے۔ 25جولائی کو پاکستان پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی اور بلاول کے نعرے لگیں گے۔ اقتدار اسے ملے گا جسے خدا کی مخلوق ووٹ دے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات