Live Updates

پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو جاری بحرانوں سے نکال سکتی ہے، رہنما تحریک انصاف

بدھ 18 جولائی 2018 23:03

پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو جاری بحرانوں سے نکال سکتی ہے، رہنما تحریک ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو جاری بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔ عمران خان امید کی کرن ہیں۔ نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لئے پاکستان کے عوام عمران خان کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے غربت بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالخالق عباسی، عبدالمنان عباسی، عدنان عباسی، جنید عباسی و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عبدالخالق عباسی نے مزید کہا کہ مری کے غیور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کو عبرت ناک شکست ہو گی۔ یونین کونسل پھگواڑی کی عباسی برادری صداقت عباسی امید وار قومی اسمبلی اور میجر (ر)طالب ستی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرینگے۔ عبدالخالق عباسی نے کہا کہ یونین کونسل پھگواڑی میں صداقت عباسی کا عظیم الشان جلسہ بھی منعقد ہو گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات