نظریات، اصولوں اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری
سازش ، گالم گلوچ کی سیاست پر نہیں ۔ سازش کے تحت پنجاب کو پیپلز پارٹی سے دور رکھنے کی کوشش گئی۔ آج پنجاب کو پیپلز پارٹی اور بھٹو کی ضرورت ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی گالی دینا مجھے بھی آتا ہے مگر میں گالی نہیں دوں گا میں تمیز کی سیاست سکھانے آیا ہوں، پیپلز پارٹی کا منشور، عوام، کسان اور مزدور دوست ہے، بھلوال میں جلسہ سے خطاب
بدھ 18 جولائی 2018 23:03
(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کا منشور، عوام، کسان اور مزدور دوست ہے انہوں نے کہا کہ ہم غربت مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے۔
پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں ہمارا مقابلہ غربت ، افلاس، بھوک ، معاشی بدحالی اور بے روزگاری سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو اور بے نظیر کا منشور بھی عوامی تھا۔ بھٹو نے جاگیر داروں سے زمینیں لے کر کسانوں کو دیں ۔ بے نظیر نے لوگوں کو روز گار دیا وہ عدالت کے باہر کھڑے ہو کر کہتی ہیں کہ اگر روزگار دینا جرم ہے تو یہ جرم بار بار کروں گی۔ ہم نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے۔ پیپلز پارٹی ملک کی ہر یونین کونسل میں فوڈ سٹور کھولے گی۔ جہاں پر غریبوں کو اشیاء سستے داموں ملیں گی۔ یہ سٹور خواتین چلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جانتی ہے کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا۔ ہم کسان کارڈ جاری کریں گے۔ جس کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی ملے گی کسانوں کی فصلوں کی انشورنس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے سلسلے میں پیلی بار میدان میں اترا ہوں ۔ بھٹو اور بے نظیر کو سازش کے تحت شہید کیا گیا۔ پنجاب کے عوام کو پیپل زپارٹی سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی ۔ آج پنجاب کو پیپلز پارٹی اور بھٹو کی ضرورت ہے ۔ عوام میرا ساتھ دیں اور میری طاقت بن جائیں25جولائی کو تیر پر ٹھپہ لگا کر بلاول بھٹو کو کامیاب کریں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.