کوئٹہ کے عوام اگر مسائل کا حل چاہتے ہیں تو جھوٹوں وبدعنوان عناصر کے بجائے پڑھے لکھے اور خدمت کے جزبے سے سرشار ،

باکر داردیانت دار افرادکا ساتھ دیناہوگا ، ڈاکٹر عطاء الرحمان

بدھ 18 جولائی 2018 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) جماعت اسلامی کے رہنما وایم ایم اے کے نامزدامیدوار پی بی28 ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہاکہ کوئٹہ کے عوام اگر مسائل کا حل چاہتے ہیں تو جھوٹوں وبدعنوان عناصر کے بجائے پڑھے لکھے اور خدمت کے جزبے سے سرشار ،باکر داردیانت دار افرادکا ساتھ دیناہوگا کوئٹہ کے عوام بدترین مسائل پانی کی عدم دستیابی ،صفائی وٹریفک کے بدترین صورتحال ، تعلیم وصحت کے مسائل سمیت مختلف پریشانیو ں کا شکار ہیں امن وامان کا دور دورہ ہے مگرمنتخب نمائندوں نے شہریوں کے ان کی حالت پر چھوڑ دیا ہے صرف الیکشن کے دنوں میں یہ پارٹیاں اور امیدوارنظر آتے ہیں جولمحہ فکریہ ہے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار کامیاب ہوکر شہریوں کے دیرینہ اجتماع مسائل حل کریگی عوام 25جولائی کتاب پر مہر لگاکر مسائل کے حل کی راہ ہموار کریں ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے حلقہ انتخاب سیٹلائٹ ٹائون، کیقباد روڈ ،ریلوے اسٹیشن ودیگر مقامات پر انتخابی جلسوں کارنر میٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مفتی سنزرسعید ،قاری عبدالرحمان ،سعید شینواری ودیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ علمائے کرام انشاء اللہ عوام کومایوس نہیں کریگی عوام الناس ووٹ کے استعمال میںا حتیاط کریں انشاء اللہ مسائل وپریشانیوں سے نجات ملیگی متحدہ مجلس عمل کے امیدوار عوام سے مخلص اور مسائل سے باخبر اور حل کی استطاعت رکھتی ہے اگر عوام اخلاص سے سوچ سمجھ کر ووٹ استعمال کریں گے تو مسائل کے حل کی امیدکی جاسکتی ہے ستر سا ل سے قوم کو دھوکہ دینے والے پھر ووٹ مانگ رہے ہیں عوام عقل وشعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے ووٹ ایم ایم اے کے علمائے کرام وپڑھے لکھے لوگوں کو دیں ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کی ترقی کے نام پر منتخب نمائندوں نے باربار کرپشن کی ہیں واٹر پراجیکٹ ،سیوریج لائن ودیگر نام نہاد ترقیاتی پراجیکٹس کے نام پر صرف کرپشن کا بازار گرم کیا گیا ہے انشاء اللہ ایم ایم اے ان لٹیروں کو بے نقاب اورقوم کے مسائل حل کریں عوام میں تعصب پھیلانے اور مختلف طریقوں سے نفرت کا پرچار کرنے والوں کے بجائے امن ودیانت اور علم وعمل کے امیدواروں کو ووٹ دیں اور کوئٹہ کے شہری 25جولائی کو نیک صالح دین دار ودین ودنیا کی تعلیم سے لیس افراد کو منتخب کریں تاکہ مسائل وپریشانیوں سے نجات مل سکیں ۔