25جولائی کو عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا ،عبدالخالق

عوام روایتی سیاسی مسلط شدہ ٹولے مسترد کردینگے،،متحدہ مجلس عمل و بی این پی کے مشترکہ امیدوار

بدھ 18 جولائی 2018 23:15

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل و بی این پی کے مشترکہ امیدوار برائے حلقہ پی بی 38زہری، کرخ، مولہ وڈیرہ عبدالخالق نے کہا ہے کہ25جولائی کو عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا عوام خوشحالی چاہتے ہیں یا روایتی ٹولے کے ہاتھوں مزید پانچ سال کے لئے یرغمال بن کر اپنی قسمت کا رونا روتے ہیں موروثی سیاست کے خاتمے کا وقت اب قریب آچکا ہے بیس بیس سالوں سے اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم رکھے ہیں عشروں سے عوام پر مسلط استحصالی قوتوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کردینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں مختلف مقامت پر انتخابی رابطہ مہم کے دوران عوامی اجتماعات اور شمولیتی پروگرامز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھونس دھمکیوں دھاندلی کے ذریعے عوام سے حقیقی مینڈینٹ چھننے کا دور گزر چکا ہے عوام نے آج عوام میں شعور آچکا ہے۔ جو اپنا قیمتی ووٹ ہرگز ضائع نہیں کرینگے۔ جھالاوان کے عوام اپنی تقدیر بدلنے اور مستقبل سنورنے کے لئے متحدہ مجلس عمل اور بی این پی مشترکہ امیدواروں کو کامیاب بنانا ہوگا ہمارے اتحادی جماعتیں اہل بلوچستان مسائل کے گرداب سے نکالنے کی سلاحیت رکھنے ہیں عوام کو چاہئے کہ ایسے نمائندے منتخب کریں جس کے دل اور سینے میں عوام لے لئے درد اور تڑپ ہو۔

انہوں نے کہا کہ 25جولائی سے قبل جھالاوان کے عوام نے متحدہ مجلس عمل اور بی این پی حق میں فیصلہ دے دیا ہے 25جولائی کو عوام روایتی سیاسی مسلط شدہ ٹولے مسترد کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ اس بار عوام تبدیلی اور خوشحالی کا ساتھ دی گی یہ اختیار عوام کے پاس ہے جو خود پچیس جولائی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرینگے۔ کہ تبدیلی خوشحالی چاہتے ہیں یا روایتی ٹولے کے ہاتھوں مزید پانچ سال کے لئے یرغمال بن کر اپنی قسمت کا رونا روتے ہیں۔