شہبازشریف نے اپنے بھائی کو بلا کر اس کی پیٹھ میں چھرا گھونپا‘حیا کرواورشرم کروکی دہائی دینے والا خواجہ آصف بھی نہ پہنچا‘ چوہدری اعتزاز احسن

لاہورسے ن لیگ کی8 وفاقی اورصوبائی وزرابھی استقبال کیلئے نہیں پہنچے،لوہے کاچناچبانے والابھی نہیں پہنچا‘بلاول بھٹو آج لاہور آئیں گے جسکے بعد وہ قصورجائیں گے‘ گفتگو

بدھ 18 جولائی 2018 23:20

شہبازشریف نے اپنے بھائی کو بلا کر اس کی پیٹھ میں چھرا گھونپا‘حیا کرواورشرم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی رکن چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن سے لاہور واپسی پر سمجھ رہے تھے کہ طیارے سے اتریں گے تو لوگوں کاسمندر ہوگا،لیکن شہبازشریف نے اپنے بھائی کو بلا کر اس کی پیٹھ میں چھرا گھونپا‘حیا کرواورشرم کروکی دہائی دینے والا سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی ایئرپورٹ نہ پہنچا‘لاہورسے ن لیگ کی8 وفاقی اورصوبائی وزرابھی استقبال کیلئے نہیں پہنچے،لوہے کاچناچبانے والابھی نہیں پہنچا‘بلاول بھٹو آج لاہور آئیں گے جسکے بعد وہ قصورجائیں گے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف لندن سے لاہور واپسی پر سمجھ رہے تھے کہ طیارے سے اتریں گے تو لوگوں کاسمندر ہوگا،ہورسے ن لیگ کی8 وفاقی اورصوبائی وزرابھی استقبال کیلئے نہیں پہنچے شہبازشریف نے اپنے بھائی کو بلا کر اس کی پیٹھ میں چھرا گھونپا،انہوں نے کہا کہ حیا کرواورشرم کروکی دہائی دینے والا سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی ایئرپورٹ نہ پہنچا لیڈرسے برادران یوسف والاسلوک کیاگیا کیا کوئی اپنے قائد کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے جیسا نواز شریف کے ساتھ کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کل لاہور آرہے ہیں جہاں سے وہ انتخابی جلسوں میں شرکت کے لئے قصور جائیں گے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چیک خواتین کے ہاتھ میں جاتاہے،بلاول بھٹوزرداری انتخابی مہم میں پارٹی منشور پر بات کر رہے ہیں،بلاول بھٹوزرداری واحدرہنماہیں جومذہب کوسیاست میں استعمال نہیں کررہے۔